English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناشائستہ تبصرہ پر اعظم خان نے دی صفائی ،کہی یہ بڑی بات

share with us

رامپور :15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے شہر رامپور سماج وادی پارٹی کے امیدوار اعظم خان کو بی جے پی کی امیدوار جیا پردہ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان نے آج واضح کیا کہ انہوں نے جیا پردہ کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔

اعظم خان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب انھیں جیا پردہ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جیا پردہ بی جے پی کے ٹکٹ پر رامپور پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ہیں ۔اعظم خاں نے رام پور میں اتوار کے روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں نے اسے (رامپور) رامپور لے آیا۔ آپ اس کے گواہ ہیں کہ میں نے کسی کو اس کے جسم کو چھونے کی اجازت نہیں دی'۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو اس کے اصلی چہرے کو پہنچاننے میں 17 برس گزر گئے، لیکن اس کو میں نے17 دن کے اندر ہی پہچان لیا تھا کہ اس کی چڈی خاکی رنگ کی ہے۔

اپنے ان بیایات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ اگر قصوروار ٹھہرایا گیا تو میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ میرا یہ بیان اس شخص کے لیے ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ 'اس نے اپنے 150 رائفلز لائے تھے، اگر اعظم نظر آتے تو اسے مار دیتا۔ میرے رہنماؤں نے اس وقت اسے پہچاننے میں غلطی کی تھی، لیکن اس وقت ظاہر ہو چکا ہے کہ وہ آر ایس ایس کی چڈی پہنے ہوئے تھا'۔

انہوں نے کہا 'میں نو بار رام پور سے رکن اسمبلی اور وزیر رہ چکا ہوں۔ مجھے کیا کہنا ہے وہ میں اچھی جانتا ہوں۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اس نے کسی کا نام لیا یا نام لے کر اس کی توہین کی تو میں انتخابات سے دستبردار ہو جاؤں گا'۔

اعظم خان نے میڈیا کو ان کے بیانات کی غلط رپورٹنگ کے لیے ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ مایوس ہیں۔ میڈیا انہیں پسند نہیں کرتے ہیں اور وہ بھی اسے پسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کی تباہی کی اصل وجہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا