English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ مودی حکومت کی سوچی سمجھی سازش : کانگریس لیڈر

share with us

میزورم:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)میزورم کے سابق گورنرعزیز قریشی نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پلوامہ حملے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پلوامہ حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں مہلوکین کے خون سے عوام انھیں سیاسی فائدہ حاصل نہیں کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 'منصوبہ بند طریقے سے آپ نے یہ کرایا تاکہ آپ کو موقع ملے، لیکن عوام سمجھتی ہے۔ اگر مودی جی چاہیں تو 42 جوانوں کا ہلاک کرکے ان کی لاشوں پر سیاست کرلیں، لیکن عوام کرنے نہیں دے گی'۔

عزیز قریشی نے کہا: 'پلوامہ میں آپ کی آرمی، آپ کی فوج، آپ کی حکومت، بھر اس شاہراہ کے اوپر گاڑی کیسے داخل ہوگئی؟۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے پلان کرکے یہ حملہ کرایا، تاکہ آپ کو موقع ملے۔ لیکن عوام سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی چاہتے ہیں کہ 42 جوانوں کو مار کر سیاسی فائدہ حاصل کرلے، عوام انھیں ایسا نہیں کرنے دے گی۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں سی آر پی ایف کے تقریبا 40 جوان مارے گئے تھے۔

اس حملے کے بعد 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں شدت پسندوں کے کیمپ پر حملہ کرکے سیکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا، جبکہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے اس دعوے کو خارج کر دیا تھا۔

اس اسٹرائیک کے بعد پاکستانی فضائیہ نے بھارت میں گھسنے کی کوشش کی اور جوابی کارروائی میں بھارت کا مگ 21 کریش ہو گیا، جبکہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعوی کیا۔وہیں مگ 21 سے نکلنے کے دوران بھارتی پائلٹ ابھینندن پاکستانی سرزمین پر چلے گئے۔ بعد میں پاکستان نے انھیں رہا کر دیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا