English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر استعمال شدہ بس کو لگی آگ نے جیپ کو لیا لپیٹ میں ، فائر بریگیڈ عملہ دیر سے پہنچنے سے عوام برہم 

share with us

منگلورو 14؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) غیر استعمال شدہ بس کو آج صبح سویرے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ کے بعد قریب میں موجود ایک جیپ کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈعملہ کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا اور لوگوں میں شدید ناراضگی بھی دیکھنے میں آئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیپنا موگرو نامی علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ کی خبر کے بعد کنکناڈی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور پانڈیشور فائر بریگیڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ قریب پینتالیس منٹ کی مسلسل کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہیں ہوپایا جس کے بعد انہوں نے پانڈیشور پولیس سے رابطہ کیاجنہوں نے فائر بریگیڈ عملہ سے رابطہ کیا۔ صبح قریب چھ بجکر بیس منٹ پر فائربریگیڈ عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔ عوام میں اس لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا