English   /   Kannada   /   Nawayathi

نریندر مودی کی طرح میرے ہاتھ کسی بے گناہ کے خون سے رنگے نہیں ہیں : ایچ ڈی کمار سوامی

share with us

بنگلور:14اپریل2019(فکروخبرنیوز) انتخابات کے دوران سیاسی لیڈران کی اپوزیشن پارٹی لیڈران پر تلخ حملوں کا سلسلہ جاری ہے- آج کرناٹک کے سی ایم ایچ ڈی کمارا سوامی نے وزیر اعظم پر سخت تبصرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھ وزیر اعظم مودی کی طرح بے گناہوں کے خون سے رنگے نہیں ہیں

ریاستی وزیر اعلی نے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 128 ویں جینتی کے موقع انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’  میں نے کسی بے گناہ کا قتل نہیں کیا جس طرح کہ نریندر مودی نے گجرات کا سی ایم رہتے ہوئے کیا تھا ۔ میں ایسے شخص سے کوئی سیکھ لینے کی  ضرورت قطعی محسوس نہیں کرتا -

ریاست میں حالیہ دنوں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ اس سلسلہ میں خوفزدہ نہیں ہے ، انہوں نے تعجب آمیز لہجہ میں کہا کہ جب جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کسی کے یہاں عشائیہ کے لئے پہونچتے ہیں تو ان کے گھر پر بھی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماردیتا ہے ، یہ عجیب بات ہے-

خیال رہے کہ اندھرا پردیش مہاراشٹرا سمیت کرناٹک میں بھی انتخابات سے قبل محکمہ انکم ٹٰیکس نے چھاپہ مار کارروائی انجام  دی تھی جس پر اپوزیشن لیڈران نے اسے سیاسی  لیڈران کو ڈرانے کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی سخت مذمت کی تھی وہیں مودی حکومت پر ملکی ایجنسیوں کاسیاسی مفادات اور اپوزیشن لیڈران کو دھمکانے کے لئے غلط استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا ،

واضح رہے کہ 28 مارچ کو ریاست میں انکم ٹیکس افسران نے 24 مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے 1.66کروڑ نقدی ضبط کر لی تھی ،

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اسے کمارا سوامی کے بی جے پی کے ساتھ سانٹھ گانٹھ سے انکار پر انتقامی کارروائی قرار دیا تھا-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا