English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ہلکی بارش کے بعد درجۂ حرارت میں اضافہ

share with us

بھٹکل 14؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کل رات بھٹکل میں اس سال کی پہلی بارش نے دستک دی ، کل رات قریب پاؤنے گیارہ بجے مدینہ کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کا اثر آج شدید گرمی کی صورت میں دیکھنے میں آیا۔ آج صبح سویرے ہی سے گرمی کے آثار نظر آئے اور دن چڑھتے یہ گرمی شدت اختیار کرتی چلی گئی ۔ گیارہ سے لے کر دوپہر چار بجے تک گرمی شدید رہی جس کا اثر آج سڑکوں پر بھی دیکھنے میں آیا۔ شام تک بھی گرمی کم نہ ہونے سے آج اتوار ہونے کے باوجود ٹرافک بہت کم نظر آئی اور لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ آج دوپہر کے وقت درجۂ حرارت چوتیس ڈگری سیلسیس کو پار کرگیا لیکن ہوا نہ ہونے کی وجہ سے گویا چوالیس ڈگری محسوس ہونے لگی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے دنوں میں بھی بارش کے آثار کم نظر آرہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا