English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : تشہیری مہم کے لیے جے ڈی ایس سب سے زیادہ ہیلی کاپٹرس استعمال کرنے والی پارٹی 

share with us

 

بنگلورو 14؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) ریاست میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی اپنی انتخابی تشہیر میں جٹے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے کرناٹکا کے چیف الیکٹرول آفیسر سنجیو کمار کے مطابق 49تجاویز آئیں ہیں جن میں سے چالیس کو اب تک اجازت نامہ دئیے جاچکے ہیں۔ ان درخواستوں میں سے بی جے پی کے سب سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 2,719بتائی گئی ہے ، اسی طرح کانگریس کی جانب سے 1,893 اور جے ڈی ایس کی جانب سے 800درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ ان درخواستوں میں انہوں نے ریلیوں ، کارنر میٹنگس ، گاڑی کے لیے اجازت نامہ ، مائک کے استعمال کے لیے اجازت طلب کی ہے۔ اسی طرح پارٹیوں کی جانب سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے استعمال کے لیے بھی اجازت طلب کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں جے ڈی ایس نے تمام پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جے ڈی ایس نے کل 16ہیلی کاپٹروں کے لیے اجازت طلب کی گئی ہے ، بی جے پی نے 13اور کانگریس نے 6کے لیے اجازت طلب کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا