English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی درندگی فلسطینی اسکول کے معصوم بچوں پر

share with us

14اپریل2019۰فکروخبر/ذرائع)فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی درندگی کسی سے چھپی نہیں ہے ہر آئے دن کسی نہ کسی بہانے اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں اور مرد و خواتین کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ 8؍ اپریل کو بھی اسرائیلی فوج نے اپنی درندگی کا مظاہرہ کیا۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک پرائمری اسکول پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکول کے پرنسپل عدنان دعنا نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول میں بچوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اور متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کے تدریسی عملے اور طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد طلبا دم گھنٹے سے بے ہوش ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف نہ اقوام متحدہ اور نہ ہی عالمی سطح پر کارروائی کی جاتی ہے صرف چند الفاظ مظلوم فلسطینیوں کے تعلق سے ادا کئے جاتے ہیں اور اس بیان بازی کے بعد معاملہ ختم ہوجاتا ہے ۔جس طرح عالمِ اسلام کے حکمرانوں اور مسلم ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے عراق ، شام، یمن، افغانستان ، پاکستان وغیرہ میں امریکہ اور مغربی و یوروپی طاقتوں نے زمینی و فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے ان ممالک کے لاکھوں عوام کو ہلاک و زخمی کیا اور انکی معیشت کو تباہ و برباد کیا اسی طرح اسرائیلی فوج کی درندگی کو ختم کرنے کیلئے اس کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے ۔ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ویوروپی ممالک جو عالمی سطح پر سوپر پاور کی حیثیت رکھتے ہیں اسرائیل کے سامنے بے بس و مجبور ہیں ۔ ویسے ابتداء ہی سے مذہب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانِ اسلام کی عالمی سطح پر مفاہمت ہوتی رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ اسرائیل کی درندگی و بربریت اور ظالمانہ کارروائیوں کے پیچھے یہ تمام مغربی و یوروپی ممالک کارفرما ہوں ، وہ یہی چاہتے ہونگے کہ مسلمانوں کو کسی نہ کسی طرح نشانہ بناتے رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا