English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناروے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی، عمارت شدید متاثر

share with us


آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں


اوسلو:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ناروے کے شہرایجرسینڈ میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ ممکنہ طور پر شرپسندوں نے آگ لگائی۔ناروے میں شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی، آتشزدگی کے سبب مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیاکہ شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی ۔آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عمارت کا بڑا حصہ آتشزدگی کی نظر ہوا، مقامی مسلمانوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے، گزشتہ ماہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 49 مسلمان شہید ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا