English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کی اپنے شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

share with us

برطانوی شہری ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے سفر سے بھی گریزکریں،وزارت خارجہ کا مراسلہ جاری 


لندن :14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ برطانوی شہریوں کی ایران کے لیے سفرکی شرائط اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔ نئی ہدایات میں ان شہریوں کو ایران جانے میں محتاط رہنے کو کہا گیا جن کے پاس ایران اور برطانیہ دونوں کی شہریت موجود ہے۔اس کیساتھ ساتھ برطانوی شہریوں سے کہاگیا کہ وہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کا سفر نہ کریں۔ایک سال کے دوران برطانیہ کی اپنے شہریوں کو ایران کے سفر کے حوالے سییہ دوسری وارننگ ہے۔ یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب برطانوی شہریت رکھے والے متعدد ایرانیوں کو تہران پہنچنے پر گرفتا کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا