English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں سب کو مفت طبی سہولت دوں گا،ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار

share with us


تمام غیرقانونی امیگرینٹس کے لیے بھی میڈی کئیر کی مفت سہولت مہیا کریں گے،برنی سینڈرزکا انٹرویو


واشنگٹن:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ جب وہ امریکی صدر منتخب ہونگے تو تمام غیرقانونی امیگرینٹس کے لیے بھی میڈی کئیر کی مفت سہولت مہیا کریں گے۔لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکا مزید انتظار نہیں کرسکتا، انصاف سب کے لیے کا اصول اپنایا جائے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ مفت طبی سہولت ان امیگرینٹس کو بھی دی جائے گی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ سینڈرز نے اسی معاملے پر بھی بل بھی کانگریس میں پیش کیا ہے۔برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکا مزید انتظار نہیں کرسکتا، انصاف سب کے لیے کا اصول اپنایا جائے گا۔واضح رہے کہ برنی کیبل کو کا ملاہیریس، کوری بوکر اور ایلزبتھ وارین کی بھی حمایت حاصل ہے اور اسے اوباما کئیر سے بھی بہتر قرار دیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا