:اور ہر طرح کے
ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ... انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمو ... ایک اور ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ...

حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے قریبی عزیز طہ المتوکل کو نامعلوم افراد نے لومیزائل سے نشانہ بنایا،ذرائع
صنعاء:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) یمن کے دارالحکومت صنعا کے وسط میں حوثی ملیشیا کے ایک وزیر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے میزائل حملہ کردیا۔ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے البتہ میزائل حملے میں ان کے چھ ساتھی اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق 2014 کے آخر سے صنعا پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے اور انہوں نے دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں نام نہاد حکومت قائم کررکھی ہے۔ عالمی برادری حوثیوں کی حکومت تسلیم نہیں کرتی۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ حوثی حکومت کے وزیر صحت طہ المتوکل کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے البتہ میزائل حملے میں ان کے متعدد ساتھی اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے قریبی عزیز طہ المتوکل کو نامعلوم افراد نے لومیزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ صنعا کے وسط میں فج عطان کے مقام پر پیش آیا تاہم حوثی وزیر اس حملے میں بال بال بچ گئے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے مئی 2018کو طہ متوکل کو وزیرصحت کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ طہ متوکل کا شمار حوثیوں کیایک متنازع مبلغ کے طورپر ہوتا ہے۔ طہ متوکل حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا قریبی عزیز اور بہنوئی ہے۔ وہ مساجد میں تقاریر کے ذریعے حوثی ملیشیا کی حمایت اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |