English   /   Kannada   /   Nawayathi

بانی وکیلیکس اسانج کے والد کی اپنے بیٹے کو واپس آسٹریلیا لانے کی اپیل

share with us

ملبورن:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے والد جان شِپٹن نے آسٹریلیوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ لندن میں گرفتار ان کے بیٹے کو وطن واپس لایا جائے۔ شپٹن کے مطابق گرفتاری کے بعد اپنے بیٹے کی حالت دیکھ کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ ہر سال کرسمس کے موقع پر وہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں اسانج سے ملنے باقاعدگی سے جاتے تھے۔ اسانج کو واپس لانے کے لیے انہوں نے ملکی وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کہہ چکے ہیں کہ اُن کی حکومت اسانج کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا