English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اور گواکے مختلف شہروں میں کی گئی چھاپہ مارکارروائی ،7.1کروڑ نقدی اور زیورات ضبط 

share with us

 

بنگلورو 13؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز ) کرناٹک اور گوا کے مختلف شہروں میں کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں محکمۂ انکم ٹیکس نے 3.19کروڑ نقدی اور 13.5کلو زیورات جس کی قیمت 3.9کروڑ بتائی جارہی ہے ضبط کرلی ہے۔ 
11؍ اپریل کو سرچ آپریشن کے دوران 23جگہوں میں جن میں بنگلورو ، چترادرگہ ، سمیت مختلف تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ اس کے علاوہ ہبلی، گدگ اور بلاری کے پی ڈیبلیو ڈی کے چھ ٹھیکیداروں کے گھر وں پر بھی چھاپہ مارکارروائی کی گئی اور 40.5کروڑ روپئے ضبط کرلیے گئے ۔ 1.29کروڑ روپئے نقدی ، 10.3کلو سونے کے زیورات ، 2.22کلو سونے کے بسکٹ اور 12.5کلو سونے کے زیورات ضبط کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ والوں نے چکوڑی ، بیلگاوی ، گوکاک اور نپانی وغیرہ کے تاجروں کے گھروں پر چھاپہ مارکارروائی کی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران اڈپی سے تعلق رکھنے والے ایک بس مالک کے گھر پر بھی چھاپہ مارکاروائی کی ۔ گوا میں کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں 33لاکھ روپئے ضبط کرلیے ہیں ۔ محکمہ والوں نے اس اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ جن کے گھروں پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایم پی او رایم ایل اے کے دفتروں کے ملازمین میں سے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا