English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ میں حوثیوں کی گولہ باری سے تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اْٹھی

share with us


حملوں سے اخوان ثابت صنعتی مرکز میں موجود گوداموں اور ایندھن کے ذخیرے کو بھی نقصان پہنچا،ذرائع 


تہران:13اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن کے الحدیدہ شہر میں ایک تجارتی مرکز پر اندھا دھند گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شاہراہ صنعاء پر واقع سٹی ماکس تجارتی مرکز پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کاروباری مرکز کو غیر ممعولی نقصان پہنچا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی گولہ باری اور راکٹ حملوں سے اخوان ثابت صنعتی مرکز میں موجود گوداموں اور ایندھن کے ذخیرے کو بھی نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ اس تجارتی مرکز کو حوثی ملیشیا کی طرف سے متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود دوکانوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا