English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے آس پاس کے اضلاع میں بارش لیکن بھٹکل میں ابھی بھی ہے بارش کا انتظار 

share with us

بھٹکل 11؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) ریاست کے مختلف شہروں سے موسلا دھار تو کہیں سے کم بارش کی خبریں آرہی ہیں لیکن بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کا ابھی ابھی انتظار ہے۔ گذشتہ دنوں ہبلی ، دھارواڑ ، منڈگوڈ ، ہلیال اور گدگ ضلع میں موسلاھار بارش کی خبریں موصول ہوئیں۔ ضلع شیموگہ کے شکاری پور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اسی طرح منگلور ، اور اڈپی اضلاع کے کئی علاقوں سے بھی بارش کی خبریں موصول ہوئیں لیکن بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ یہاں کئی دنوں سے شدید گرمی سے لوگوں کا جینا دشوار ہورہا ہے ، تیز دھوپ سے باہر نکلنا محال ہے ۔ بارش نہ ہونے سے کنوؤں میں پانی سوکھ گیا ہے اور لوگوں کو پانی بڑی مشکل سے مہیا ہورہا ہے ۔ ایسے میں موسم اسی طرح رہا تو آئندہ دنوں میں گرمی میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اس مہینے کے آخر تک بھٹکل میں شدت کی گرمی رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا