English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیچڑ میں پھنسے پانچ ہاتھیوں کو فاریسٹ افسران کی مدد سے نکالیا گیا 

share with us

مڈیکیری 11؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) رات بھر کیچڑ میں پھنسے پانچ ہاتھیوں کی فاریسٹ افسران کی مسلسل چار گھنٹے کی محنت کے بعد راحت دلائی گئی اور انہیں کیچڑ سے نکالا گیا۔ یہ واقعہ کورگ ضلع کے وراجپیٹ میں پیش آیا جہاں تقریباً دس فٹ کیچڑ میں پانچ ہاتھی پھنسے ہوئے تھے۔ آر ایف او گوپال کا کہنا ہے کہ پانی کی تلاش میں آئے ہاتھی کافی پلانٹیشن کے قریب واقع دس فٹ گہرے کیچڑ میں اتر گئے۔ اور یہ چھوڑا سا تالاب کافی باغات کو پانی دینے کے لیے بنایا تھا۔ صبح سویرے یہ واقعہ منظر عام پر آتے ہی مقامی افراد نے فاریسٹ افسران کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر جے سی بی مشین کی مدد لی ۔ لیکن جے سی بی دیر پہنچنے کی وجہ سے ہاتھیوں کو مزید کچھ دیر کے لیے کیچڑ میں رہنا پڑا۔آر ایف اوکے مطابق مسلسل چار گھنٹے کی مدد سے قریب ساڑھے گیارہ ہاتھیوں کو وہاں سے نکالنے میں کامیابی ملی۔ واضح رہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے جانور پینے کے پانی کے لیے جگہ جگہ کا رخ کرتے ہیں ۔تقریباً ایک ماہ قبل بھی نو ہاتھیوں کو بچالیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا