English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ 

share with us


مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وائٹ ہاؤس


واشنگٹن:10اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ ،مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے مشرق وسطی میں محوری کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں رہ نماؤں میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا