English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحادی فوج کے حج گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 5فضائی حملے،متعدد جنگجو ہلاک

share with us


ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کیے گئے حملوں میں باغیوں کی دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا،عرب ذرائع ابلاغ

\
ھانی الصفیان :10اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں معاونت کرنے والی عرب اتحادی فوج نے حج گورنری میں 12 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر پانچ فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب اتحادی فوج نے عبس ڈائریکٹوریٹ کے علاقے مزارع الجر میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور فوجی گاڑیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کوبھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حج میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کیے گئے حملوں میں باغیوں کی دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف گاڑیاں تباہ ہوگئیں بلکہ ان میں موجود باغی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔قبل ازیں یمن کی سرکاری فوج نے عبس ڈاریکٹوریٹ کے علاقے بنی حسن کو باغیوں سے آززاد کرالیا تھا۔ادھر الضالع گورنری میں عرب اتحادی فوج کی کارروائی میں سینیر حوثی لیڈر سمیت 25 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں الضالع کے شمال میں مریس کے مقام پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا