English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران دو حملہ آور ہلاک اور دو گرفتار

share with us

الریاض :09اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کرکے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دو اشتہاری دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے ابو حدریہ میں اس وقت پیش آیا جب دہشت گردی کی فہرست میں شامل عسکریت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد ہلاک اور دو کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑلیا ہے۔ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق تین دہشت گردوں نے القطیف گورنری کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آور پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا