English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے سعودی عرب کے قریب حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

share with us


ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے آپریشن کے نتیجے میں جہازوں کے ٹکڑے آبادی میں آگرے 
، ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ترجمان عرب فوجی اتحاد کرنل ترکی المالکی



صنعاء:03اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن میں پانچ فراد زخمی ہوئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی محکمہ فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی طرف اڑائے گئے حوثیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں مار گرائے۔انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کے ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے آپریشن کے نتیجے میں جہازوں کے ٹکڑے آبادی میں آگرے جس کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔عرب اتھادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ڈرون طیاروں، بارود سے لدی کشتیوں اور دیگر ہتھیاروں کا بیدریغ استعمال کررہی ہے اور یمنی باغیوں کو یہ اسلحہ ایران کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے۔ حوثیوں کی یہ تمام کارروائیاں گذشتہ برس دسمبر میں سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف وری ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا