English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے حوالے سے امریکا کا اعلان مسترد کر دیا

share with us

الریاض:26مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔مملکت نے گولان کے پہاڑی علاقے کے حوالے سے اپنے اصولی موقف کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق یہ شام کی مقبوضہ اراضی ہے،حالیہ مسلط کردہ خود مختاری کے اعلان سے حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ،امریکی انتظامیہ کا اعلان اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قرار دادوں کی صریح مخالفت ہے جن میں سلامتی کونسل کی قرارد دادشامل ہے۔سعودی عرب نے زور دے کر کہا کہ امریکی فیصلے کے مشرق وسطی میں امن عمل اور خطے کے امن و استحکام پر بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔مملکت نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قرار دادوں اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کریں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا