English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این کا شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی بچوں کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش

share with us


ریاض:26مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے شاہ سلمان کی طرف سے یمن میں بچوں کیتحفظ اور ان کی ضروریات کے حوالے سے قائم کردہ ریلیف سینٹر کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔بچوں کے حقوق اور مسلح تنازعات کے حوالے سے 'یو این' سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایلچی ورجینیا گیمبا نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ماہ اپریل میں نیویارک میں یمنی بچوں کی بہبود کے لیے ایک مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے یمن مین بچوں کے حالات کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دی ہے۔ ان تنظیموں نے زور دے کر کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے یمنی بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جنگ میں حوثی ملیشیا کی طرف سے بچوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ وہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔یو این عہدیدار نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے یمن میں بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانیمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس کے مقابلے میں یمن کی آئینی حکومت نے بچوں کے تحفظ کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک مشترکہ یادداشت کی بھی منظوری گئی۔ اس یاداشت پر بچوں کے لیے مقرر کردہ اقوام متحدہ کی عہدیدار ورجینیا گیمبا اور یمنی حکام نے دستخط کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا