English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقلیتوں کو جاری کردہ فنڈ اور قرضہ جات کا مستحقین کو فائدہ پہنچے : وزیر جناب تنویر سیٹھ

share with us

بیدر۔22؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)ابتدائی و ثانوی تعلیم و اقلیتی بہبود کے وزیر جناب تنویر سیٹھ نے ا س بات پر سخت برہمی کا اِظہار کیا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی اور ان کی اقتصادی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے منصوبے اور پروگرام جاری کررہی ہے ‘لیکن ان کا فائدہ Beneficiaries تک نہیں پہنچ رہا ہے۔انھوں نے کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن(KMDC)کے افسروں کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبوں کی تشہیر نہیں کرتے اور لوگوں سے رابطہ کے بجائے دفتروں میں بیٹھے رہتے ہیں ۔

انھوں نے اس بات پر بھی برہمی کا اِظہا رکیا کہ حکومت کی سبسِڈی مکمل طورپر استعمال نہیں کی جارہی ہے۔حکومت ہر سال اقلیتوں کیلئے منصوبے شروع کرنے کے علاوہ گرانٹ بھی جاری کرتی ہے۔اب تک کے ایم ڈی سی کے حکام نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ آیا اس کا فائدہ دراصل فائدہ مند افراد تک پہنچا یا نہیں ۔جناب تنویر سیٹھ نے کہا کہ حکام نے حکومت کے منصوبوں کو مستحقین تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔گذشتہ پانچ سالوں میں رقم حکومت کو واپس آرہی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ حکومت کی منصوبہ بندی کے ضمن میں لوگوں کو مطلع کرنے کیلئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا‘افسران صرف ائیر کنڈیشنر کمرے میں کام کرتے ہیں اور نہ وہ کبھی دفتر سے باہرنکل کراقلیتوں کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی۔انھو ں نے الزام لگایا کہ کئی اضلاع اور تحصیلوں میں صرف نام کیلئے کے ایم ڈی سی کے دفتر کھول کر ہر سال لاکھوں روپیے کرایہ کے طورپر دئیے جارہے ہیں۔ ضلع اور تحصیل سطح پر کام کرنے والی سرکاری گاڑیاں ‘ہاؤسنگ اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں ۔متعلقہ افسران کو اقلیتوں کو یہ بتانا چاہئے کہ حکومت نے اقلیتوں کے فائدے کیلئے کونسی اسکیمات جاری کی ہیں ۔ افسران اپنے دماغ کو ٹٹولیں کہ کیا انھو ں نے خلوص سے کام کرتے ہوئے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے انھیں جواب مل جائے گا۔اس ضمن میں افسران کی عدم دلچسپی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھو ں نے کہا کہ 20سال قبل کے ایم ڈی سی قائم کر کے صرف 25کروڑ روپیے کا گرانٹ دیا گیا تھا ۔سال2017-18کیلئے 2,145کروڑ روپیے گرانٹ جاری کیا گیا ہے۔گرانٹ حکومت کے پا س واپس نہ لوٹے اور ا سکا صحیح استعمال کرنے کیلئے ریاست کے کئی رضاکارانہ تنظیمیں کوجانکاری اور عوام میں تشہیر کیلئے تربیت دی جائے گی۔ انھو ں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی مُختلف اسکیمات کے تحت کم شرح سود پر قرض Loanدیتا ہے۔ حکومت نے اس سال مویشی خریدنے کیلئے اور Mall carrier vehicles خریدنے پر رعایت‘اقلیتوں کسانوں کی سہولیات کیلئے آٹو سرویس‘آٹوموبائیل‘ دستکاری اور ریشم صنعت تربیت اور خلیجی ممالک سے پریشان حال لوٹے بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کوخود کا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض دینے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ بنگلور میں اقلیتی نوجوانوں کو مُختلف پیشہ ورانہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت معلومات فراہم کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر شہری ترقیات و حج اُمور کے وزیر مسٹر آر روشن بیگ ‘اقلیتی بہبود محکمہ کے سکریٹری محمد محسن IAS‘کے ایم ڈی سی کے چیرمن ایم اے غفور‘ سکریٹری تبسم آبرو‘اور مؤظف آئی اے ایس آفیسر سید ضمیر پاشاہ موجود تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا