English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولید بن طلال کا نیوزی لینڈ سانحہ میں شہدا کے ورثا کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

share with us

ریاض:25مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی شہزادے ولید بن طلال نے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہدا کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات الولید ادارہ برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہی۔ اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا۔ شہزادہ ولید بن طلال نے امدادی رقم کے اعلان کے ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت اور متوفین کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا