English   /   Kannada   /   Nawayathi

راکٹ حملے کا طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم 

share with us


راکٹ حملے کے بعدوزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا اپنا امریکی دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹنے کا اعلان 


تل ابیب :25مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنا امریکی دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غزہ سے کیے گئے اس راکٹ حملے کو ایک مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق وہ دورے کو مختصر اس لیے کر رہے ہیں تا کہ وہ وطن پہنچ کر اس بحران کی خود نگرانی کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا