English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

share with us


ریاض:25مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بین الاقوامی شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شاہ فیصل ایوارڈ تقسیم کئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں عالمی اہمیت کے حامل شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ 41 سال سے جاری ہے۔ ایسی 20 شخصیات جنہوں نے شاہ فیصل ایوارڈ حاصل کیا بعد میں انہیں نوبل انعام بھی دیاگیا۔شاہ فیصل ایوارد کی تقسیم کے بعد شاہ سلمان کو 'سلمان الوفا' کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کے ذریعے بریفنگ بھی دی گئی۔شاہ سلمان نے ریسرچ، انوویشن اور اقتصادی ترقی کے سینئر نائب صدر اور شاہ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور کیمیا دانجان فریشیہ کو ان کی سائنسی خدمات پر شاہ فیصل ایوارڈ جاری کیا۔شاہ فیصل ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مصر کی ادبی شخصیت ڈاکٹر محمود فہمی حجازی اور ڈاکٹر عبدالعلی الودغیری شامل ہیں۔ انہیں مشترکہ طورپر شاہ فیصل ایوارڈ دیاگیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا