English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ معاملہ : عدالتی فیصلہ کو چیلنج نہیں کرے گی این ائی اے : مرکزی وزیر داخلہ

share with us

نئی دہلی :23مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)قومی تحقیقاتی ایجنسی سمجھوتہ بم دھما کہ کیس میں سوامی اسیمانند کو بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گی۔یہ بات مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہی۔
انہوں نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا:'عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کوئی اس کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہے تو وہ کر سکتا ہے۔'انہوں نے سمجھوتہ بلاسٹ میں دوبارہ جانچ کے امکانات کو بھی خارج کیا۔
انکا مزید کہناتھا:'این آئی اے نے اس معاملے کی بہت ہی باریکی سے جانچ کی ہے۔ اس کے بعد ہی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اب جب فیصلہ آگیا ہے تو اس پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔'

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ معاملہ میں عدالت کے فیصلہ سے انصاف کے متلاشی متاثرین کےا ہل خانہ کو شدید صدمہ پہونچا تھا ، اور انہوں نے اپنی لڑائی جاری رکھنے کی بھی بات کہی 

وہیں اس مقدمہ کے سبھی ملزمین کی بریت پر پاکستان نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے انصاف کا مذاق قرار دیا تھا جبکہ پاکستان کی ایک خاتون جس نے اس واقعہ میں اپنے پانچ بچوں کو کھو دیا اس نے بھی سوال کھڑے کئے اس نے کہا اگر اس قتل کے ذمہ دار یہ افراد نہیں تو پھر کون ہے اس کا ذمہ دار 

کانگریس رہنما کپل سبل نے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا مسٹر سبل نے سوشل میڈیا پر لکھا"سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے۔ 68 افرادکی موت ہوئی، این آئی اے نے آٹھ افراد کو ملزم بنایا، فیصلہ: کوئی نہیں جانتا کس نے 68 افراد کو مارا، همارا مجرمانہ نظام انصاف کے فخر کا دن"۔

این آئی اے نے اس مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت بعض ہندو انتہا پسندوں کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔ این آئی اے نے عدالت میں یہ دلائل دیے تھے کہ اس دھماکے میں پاکستانی مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔

سوامی اسیم آنند کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ ان تعلق ایک شدت پند تنظیم 'ابیھنو بھارت' سے ہے۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر آٹھ ملزمان تھے، جن میں سے ایک سنیل جوشی 2007 میں قتل کر دیے گئے تھے۔ تین دیگر ملزمان سندیپ ڈانگے، رام چندر کلسانگرا اور امیت مفرور ہیں۔

سمجھوتہ ایکپریس کے مقدمے میں 224 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ عدالت نے 13 پاکستانی گواہوں کو بھی پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے کئی بار سمن بھیجا لیکن ان میں سے کسی نے بھی گواہی نہیں دی۔

اس طویل مقدمے میں تقریباً 300 گواہ تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برس میں اس مقدمے میں 30 سے زیادہ گواہ منحرف ہوچکے ہیں۔ سماعت کے دوران گذشتہ تین برس میں درجنوں سرکاری گواہ منحرف ہوئے۔

سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس کے علاوہ مکہ مسجد اور اجمیر درگاہ سمیت بعض دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملزم تھے لیکن وہ ان میں سے کئی واقعات میں بری ہو چکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا