English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کی جانب سے غزہ کے لیے بڑے امدادی پیکج کا اعلان

share with us

دوحہ :21مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحہ کی طرف سے غزہ کے ضرورت مند اور نادار شہریوں کے لیے ایک بڑا امدای پیکج شروع کیا جا رہا ہے۔قطری مندوب کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ غزہ میں نادار شہریوں کی قوت خرید میں اضافے کے لیے فلسطینی وزارت سماجی بہبود کے توسط سے ہزاروں خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری حکومت 12 سال سے اسرائیلی محاصرے کے شکار غزہ کے عوام کی بہبود اور ان کی مدد جاری رکھے گا۔

العمادی نے کاہ کہ حالیہ عرصے کے دوران قطرنے غزہ کے غریب شہریوں میں 300 شیکل فی کنبہ کے حساسب سے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی۔ غزہ کے ضرورت مندوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام اضلاع کے شہریوں کو معاشی کفالت اور بہبود کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا