English   /   Kannada   /   Nawayathi

نکاراگوا 700 سیاسی قیدیوں کو رہا کرے گا

share with us

نکاراگوا :21مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)وسطی امریکی ملک نکاراگوا کی حکومت نے نوے دن کے اندر اندر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حکومت اور اپوزیشن کے مابین پرامن مکالمت کی راہ ہموار کرنا بتایا گیا ہے تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اندازوں کے مطابق اس ملک میں سات سو افراد کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ صدر ڈانئیل اورٹیگا نے اس وقت گرفتاریوں کا حکم جاری کیا تھا، جب ان کے طرز حکمرانی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا