English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان نے چار مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا

share with us

تہران:21مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایرانی فوجی اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ قبل ازیں پاکستانی فوج نے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے چار مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی بدھ کے روز پاکستان افغان سرحد کے قریب چاغی کے علاقے میں کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ بازیاب کرائے جانے والے فوجی ایران کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ ان ایرانی فوجیوں کو سرحدی علاقے سے اغوا کرنے کی ذمہ داری جیش العدل نامی عسکری گروہ نے قبول کی تھی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز اکتوبر سے ان مغوی فوجیوں کی تلاش میں تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا