English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : دسویں کا امتحان دینے نکلے طلباء کی کار حادثہ کا شکار ، مولوی شماس گولٹے جامعی جاں بحق

share with us

بھٹکل :21مارچ2019(فکروخبرنیوز)صبح صبح ایک دردناک حادثہ کی خبر موصول ہوئی ہے یہاں دسویں کا امتحان دینےنکلے طلباء کی کارحادثہ کا شکارہو نے سے کارپرسوار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ مولوی شماس ابن اعجاز گولٹےجامعی جاں بحق ہو گئے ہیں ،یہ حادثہ انکولہ کے قریب ہوسور میں پیش آٰیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مولوی شماس گولٹے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دسویں کا امتحان دینے صبح صبح بھٹکل سے کاروار کے لئے روانہ ہوئے تھے اسی دوران  یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ، بتایا جا رہا ہے کہ کار کا توازن بگڑنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ، کارپرسوار دیگر طلباء کوبھی چوٹیں آئی ہیں،جن میں مولوی احمد ایاد ایس ایم اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم اسماعیل برماور بھی شامل ہیں 

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مولوی شماس کی میت کو انکولہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ ان کی میت بھٹکل لائی جائے گی ، اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ادارہ فکروخبر ان کے جملہ پسماندگان کی خدمت میں اظہارِ تعزیت پیش کرتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا