English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں ہوسکتے : ایچ ڈی ریونا

share with us

ہاسن 20؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) وزیر پی ڈبلیو ڈی ایچ ڈی ریونا نے کہا کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں ہوسکتے۔ آج بدھ کے روز یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مودی کے ذریعہ چلائی گئی حکومت نے کیا کام کیے ہیں اس پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ آپ اس بات پر بھی غور کریں کہ اس حکومت نے کرناٹک کو کیا دیا ہے؟ انہو ں نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں کھاتوں میں پیسے ڈالوائے جائیں گے لیکن اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں ہوسکتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا