English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ڈرون حملوں کیخلاف یمنی متاثرین کی جرمنی میں قانونی فتح

share with us


جرمن امریکی ڈرون کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرتے عالمی قوانین کا احترام کرے‘عدالت


برلن:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) جرمن حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امریکا اپنے ڈرون طیاروں کے لیے جرمن سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک جرمن عدالت نے سنایا۔اس فیصلے کو تین یمنی درخواست دہندگان کی امریکی ڈرون طیاروں سے حملوں کیخلاف جزوی قانونی فتح کا نام دیا جا رہا ہے۔ان تین یمنی شہریوں نے ایک جرمن عدالت میں یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا تھا کہ 2012 میں یمنی صوبے حضرموت میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کے قریبی رشتے دار مارے گئے تھے۔ جرمنی میں یہ مقدمہ اس وجہ سے دائر کیا گیا تھا کہ ایسے حملوں کے لیے امریکی ڈرون طیارے جرمن قصبے رامشٹائن میں قائم امریکی ایئر بیس استعال کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا