English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی ووٹنگ جتنی جلد اتنا ہی بہترہوگا‘ برطانوی وزیرماحولیات

share with us


لندن:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گًوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دارالعوام میں یہ معاہدہ منظور ہو سکے گا یا نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اس رائے شماری میں مزید کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ مے کی یورپی یونین کیساتھ مل کر تیار کی گئی بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمان دو مرتبہ اکثریتی رائے سے مسترد کر چکی ہے۔ لندن حکومت اب اس بارے میں تیسری بار ووٹنگ کی خواہش مند ہے۔ پروگرام کے مطابق برطانیہ کو انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا