English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ،عملے سمیت تمام سوار 66 افرادہلاک

share with us


طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاموسم کی خرابی کی وجہ سے اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،ترجمان فضائی کمپنی


تہران:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ‘جس میں عملے کے 6افراد سمیت تمام سوار66افرادہلاک ہوگئے‘مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی کاپٹر بھی پہنچ نہیں سکااوراصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق آسمان فضائی کمپنی کے ترجمان محمد طبطبائی نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی جگہ تک رسائی نہیں ہوسکی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا اور صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے کے شکار طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 60 مسافر سوار تھے جن میں 2سیکیورٹی گارڈ، دو خدمت گزار، ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ شامل ہے،ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کہاکہ تمام ہنگامی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے ‘تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ پر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ایرانی ہنگامی حالت کی تنظیم کے سربراہ نے بتایاکہ مذکورہ طیارہ اندرونی پرواز میں تہران سے یاسوج جا رہا تھا اور اس دوران اصفہان کے قریب علاقے سمیرم میں گرا۔ایرانی فضائی کمپنی آسمان کے ترجمان نے بتایاکہ کہ طیارے کا اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد رے ڈار سے رابطہ منقطع ہوگیااوربعد میں اطلاع ملی کہ طیارہ سمیرم قصبے کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گراہے،مذکورہ فضائی کمپنی کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایاکہ طیارے نے اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور صبح 8 بجے ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایرانین ریڈ کریسنٹ نے کہاکہ ان کے ورکرز حادثے کے وقت اس علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ ایرانی حکام نے آسمان ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا