English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے، حماس

share with us

غزہ:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے عقوبت خانوں بالخصوص رامون جیل میں قیدیوں پر تشدد صہیونی دشمن کے ہاتھوں اسیران کا حقیقی قتل عام کے مترادف ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے 'ریمون' جیل میں قید فلسطینیوں کے مسائل کی تمام تر ذمہ داری صہیونی عدالت پر عاید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی اسیران کی تحریک میں ان کے ساتھ رہے گی۔ اسیران کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور فلسطینی اسیران کے حقوق کو پامال کرنے اور قیدیوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کی اجازت نہیں دے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا