English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کا غزہ میں فلسطینیوں کے لیے 3 ہزار ملازمتوں کا اعلان، قطر نے بھی منظوری دیدی

share with us

غزہ:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ کے عوام میں 3 ہزار ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے اور قطر نے ایک مشترکہ معاہدے کی منظوری دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت قطر غزہ میں 7 ملین ڈالر کے ترقیاتی پروگرام شروع کرے گا۔اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، بحری تحفظ اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان منصوں کی مدت 6 سے 9 ماہ تک ہوگی اور ان سے غزہ کے عوام کو 3 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔غزہ میں اقوام متحدہ کے پروگرام منیجر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ میں نوجوانوں بالخصوص جامعات کے نئے فضلا کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں مہیا کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا