English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 3فلسطینی شہید

share with us


ان فلسطینیوں نے فوجیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، جس کے جواب میں فورسز نے فائرنگ کی ، اسرائیلی فوج کا دعویٰ


نابلس:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے رام اللہ میں ایک جھڑپ میں فدائی فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلی کو شہید کر دیا تھا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد کو آنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 21 سالہ راید ھاشم محمد حمدان اور 20 سالہ زید عماد محمد نوری کے ناموں سے کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مزید دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان فلسطینیوں نے فوجیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، جس کے جواب میں فورسز نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ بدھ کی رات مغربی کنارے میں واقع مقبرہ یوسف کے قریب پیش آیا۔ اسرائیلی فوجی وہاں یہودی عبادت گزاروں کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔قبل ازیں منگل کی شام اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں عبوین کے مقام پر ایک کارروائی میں عمر ابو لیلی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ عمر ابو لیلی پر الزام تھا کہ اس نے اتوار کے روز سفلیت میں مزاحمتی کارروائی کے دوران تین یہودیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا