English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیجنگ ،جوس کا انجکشن لگا کر موت کو دعوت دیدی

share with us

بیجنگ:20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)چین میں ایک عورت اس وقت تقریبا موت کے منھ میں پہنچ گئی جب اس نے خود کو صحت مند بنانے کے لیے پھلوں کے جوس کا انجکشن لگایا۔حکام کا کہنا ہے کہ اکیاون سالہ اس خاتون کا جگر، پھیپڑے، گردے اور دل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں پانچ دن تک انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال کے عملے کے مطابق انجکشن میں بیس طرح کے پھلوں کا رس تھا۔چین میں سوشل میڈیا پر لوگوں کا خیال تھا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میں بنیادی صحت سے متعلق معاملات میں آگہی کتنی کم ہے۔انجکشن لگنے کے بعد اس خاتون کی جلد میں کھجلی پیدا ہوئی اور بخار تیزی سے بڑھنے لگا جس کے بعد بائیس فروری کو انہیں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا