English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑ دیں گے،ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

share with us

الجزائر:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔الجزائر سے نشریات پیش کرنے والے النھار ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ 28 اپریل تک اقتدار چھوڑ دیں گے۔ ٹی وی رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع اور حکمراں اتحاد کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عوامی مطالبے پرکسی قسم کے دستوری تحفظ کے بغیر اقتدار سے علاحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کہہ چکے ہیں کہ وہ عوام کے مطالبات کو سمجھ گئے ہیں۔ عوام انہیں مزید صدر نہیں دیکھنا چاہتی اور ان کی مدت صدارت میں توسیع یا دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف ہے۔الجزائر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رمطان لعمامرہ نے کہا ریاست نے عوامی مطالبات پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے اخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی احتجاج کے پیش نظر انہوں نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا