English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوئس پارلیمان نے شدت پسندوں کو ان کے ملکوں کو حوالے کرنے کی منظوری دیدی

share with us


سوئس دستور کے تحت کسی بھی شخص کو اس ملک کے حوالے کیا جاسکتا ہے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ہوتا ہے


زیورخ:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی پارلیمان نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک میں موجود شدت پسند عناصر کو دوسرے ملکوں کے حوالے کی منظوری دی ہے، جہاں انہیں ممکنہ طورپر تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوئس حکام نے یہ وضاحت نہیں کہ آیا وہ ایسی کسی کارروائی کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے کیسے بچ سکتی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق سوئس دستور کے تحت کسی بھی شخص کو اس ملک کے حوالے کیا جاسکتا ہے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا بھی امکان ہوتا ہے مگر ملک پارلیمان نے معمولی اکثریت سے ایک بل کی منظوری دی س کے تحت غیرملکی شدت پسندوں کو اس پابندی سے مستثنی کیا گیا۔سوئس ارکان پارلیمان کو داعش کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے سخت مایوس ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ عراق کے شدت پسندوں کو ان کے ملک کے حوالے کیے جانے سے انہیں وہاں پر غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم ملک کے بعض حلقے اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ سوئٹرزلینڈ کو ان افراد کو اپنے ہاں پناہ نہیں دینی چاہیے۔ کنزر ویٹیو ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندی ٹیکسوں کی رقم شدت پسندوں کی بہبود پر صرف کرنے کے مترادف ہے۔سوئس خاتون وزیر انصاف کارین کیلر سوتر نیایوان میں شدت پسندوں سے متعلق بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات کی حمایت کرے گی مگر ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی ترجیح میں یہ معاملہ حل کرنا چاہتیہیں مگر ہمیں قانون کی بالادستی کو ہرصورت میں یقینی بنانا ہوگا۔ان شدت پسندوں نے ایک معذور ملزم بھی شامل ہے جو اس وہیل چیئر پر ہے۔ اس پر 2016 میں داعش کے ساتھ تعاون کرنے اور دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عایدکیا گیا ہے۔ اسے گرفتار کیا گیا مگر بعد ازاں رہا کرکے ایک پناہ گزین مرکز میں رکھا گیا ہے اور وہ بے دخلی سے بچنے کی کوششیں کررہا ہے۔رواں ماہ سوئٹرزلینڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام اور عراق میں شدت پسندوں میں شامل ہونے والے شہریوں کی واپس آنے میں مدد نہیں کرے گا۔ حکومت کا کہنا تھاکہ ملک کی سلامتی اس کی پہلی ترجیح ہے جس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔سوئٹرزلینڈ ان ممالک میں شامل ہے جو اقوام متحدہ کے قیدیوں پر عدم تشدد کے معاہدے کا حصہ ہے۔ اس معاہدے میں شامل ممالک کسی بھی شہری کو جسے دوسرے ملک میں ممکنہ طورپر تشدد کا سامنا کرنا پڑے کے حوالے کرنے سے روکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا