English   /   Kannada   /   Nawayathi

31 مارچ سے راہل گاندھی ریاست میں انتخابی مہم کا کریں گے آغاز

share with us

بنگالورو:20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا انتخابات میں کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کے زیادہ سے زیادہ نشستوں کے حصول کے لئے صدر کانگریس راہل گاندھی کرناٹک میں 31مارچ کو مشترکہ طورپر انتخابی مہم چلائیں گے۔

یواین آئی سے بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے سکریٹری سورج ہیگڑے نے نشاندہی کی ’’ہمارے صدر راہل جی انتخابی حلیف جماعتوں جے ڈی ایس اور کانگریس کے سرکردہ لیڈران کے جلسہ میں انتخابی بگل بجائیں گے۔ یہ جلسہ عام میسورو یا پھر بنگالورو میں ہوگا‘‘۔ سورج ہیگڑے میسورو لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کرناٹک میں کانگریس۔جے ڈی ایس کے شاندار مظاہرہ کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مہم کے منصوبہ سے ریاست کے رائے دہندوں تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

ریاست میں کانگریس۔جے ڈی ایس اتحادی حکومت کے مظاہرہ، مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تمام شعبہ جات میں ناکامی انتخابی موضوع ہوں گے۔ ریاست کے عوام فرقہ پرست طاقتوں کے خطرناک منصوبوں سے واقف ہیں۔ عوام انتخابات میں کانگریس۔جے ڈی ایس امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس جس نے ریاست میں گزشتہ سال مئی میں منعقدہ انتخابات میں اتحادی حکومت بنائی تھی، لوک سبھا انتخابات مل کر لڑ رہے ہیں۔ یہ جماعتیں نشستوں کی تقسیم کے معاملہ پر رضامند ہوگئی ہیں۔ کانگریس ریاست کی 20 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ جے ڈی ایس کرناٹک کی بقیہ 8 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرے گی جہاں دو مرحلوں میں 18اپریل اور 23اپریل کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا