English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا: بی جے پی فلورٹیسٹ میں کامیاب ، ۲۰ ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں دئے ووٹ

share with us

پنجی :20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)گوا کے نئے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ بی جے پی کے حق میں گوا اسمبلی کے 20 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد اسپیکر پرمود ساونت نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی معاونین جماعتوں میں سے دو رہنماؤں نے ان کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔

گوا اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے دوران 20 ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 15 ارکان اس کے خلاف گئے۔

گوا اسمبلی کل 36 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں اکثیرت ثابت کرنے کے لئے ساونت کو صرف 19 ارکنا درکار تھے۔ فلور ٹیسٹ کے دوران صدارت کے فرائض مائیکل لوبو نے انجام دئے۔ فلور ٹیسٹ سے قبل پرمود ساونت نے کہا تھا، ’’اتحادی حکومت میں جو جماعت بڑی ہوتی ہے وہی اقتدار سنبھالتی ہے۔ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ ہم نے اتحادیوں کی تمام شائط تسلیم کر لی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اگلے تین سال تم ہم ایک مستحکم حکومت چلائیں گے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا