English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا الیکشن سے قبل نیرو مودی کی لندن میں گرفتاری ، کانگریس نے انتخابی اسٹنٹ قرار دیا

share with us

نئی دہلی:20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 13 ہزار کروڑ سے زیادہ کا گھوٹالہ کرنے کے ملزم نیرو مودی کو لندن سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھوٹالہ کو انجام دینے کے بعد نیرو مودی ہندوستان سے بھاگ گیا تھا۔ اس کے خلاف حال ہی میں ویسٹ منسٹر کورٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹں کے مطابق نیرو مودی کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں لے جایا جائے گا۔

بھگوڑے ملزم نیرو مودی کی گرفتاری کو کانگریس نے انتخابی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا، ’’بی جے پی نے اسے بھاگنے میں مدد کی تھی۔ اب اسے واپس لا رہی ہے۔ بی جے پی اسے چناؤ کے لئے لا رہی ہے، پھر واپس بھیج دیگی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا