English   /   Kannada   /   Nawayathi

گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملہ : ملزم یعقوب پاٹلیا کو عمر قید کی سزا

share with us

 

احمدآباد:20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس میں آگ لگانے سے متعلق معاملے کے ایک ملزم یعقوب پاتلیا کو ایک خصوصی عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

یعقوب پاتلیا کو گزشتہ سال جنوری میں گودھرا سے ہی گرفتار کیا گیا تھا جہاں 27 فروری 2002 کو مذکورہ ٹرین کے کوچ ایس۔6 میں آگ لگائے جانے سے 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے ایک دن بعد سے ہی پورے گجرات میں فساد ہوئے تھے۔

معاملے کی جانچ خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی) نے کی۔ ایس آئی ٹی عدالت کے جج ایس ایچ ووہرہ نے پاتلیا کو اس معاملے میں قتل اور سازش کا ملزم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ اس سے پہلے اس کے دو بھائی کو بھی اس معاملے میں سزا ہوچکی ہے جن میں سے ایک کی جیل میں ہی موت ہوچکی ہے۔

اس معاملے میں خصوصی عدالت نے مارچ 2011 میں 31 ملزموں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 11 کو پھانسی اور 20 کو عمرقید کی سزا سنائی تھی لیکن اکتوبر 2017میں گجرات ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزاؤں کو عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا