English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مابین اتحاد کا اعلان

share with us

جموں:20مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) سات مرحلوں پر محیط عام انتخابات کے لئے جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس قائم ہو گیا ہے، اس کا اعلان این سی کے سربراہ اور سابق وزیر علیٰ فاروق عبد اللہ نے کیا۔

   خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مابین اتحاد پر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جموں اور ادھم پور سے کانگریس انتخاب لڑے گی جبکہ سری نگر سے میں امیدوار ہوں۔ اننت ناگ اور بارہمولہ سے دونوں پارٹیاں دوستانہ مقابلہ کریں گی۔ لداخ سیٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔‘‘

 

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا، ’’دوستانہ مقابلہ کا مطلب یہ ہے کہ دونوں جماعتوں میں اننت ناگ اور بارہمولہ کی سیٹوں پر گلا کاٹ مقابلہ نہیں ہوگا۔ یا تو کانگریس جیتے گی یا پھر این سی، کوئی بھی جیتے وہ ہم دونوں کی جیت ہوگی۔‘‘

قبل ازیں یو این آئی نے رپورٹ دی کہ نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبداللہ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکریٹری امبیکا سونی کے ساتھ ملاقات کرکے الائنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان انتخابات کے دوران الائنس تشکیل دینے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ سال 1965 کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس، کانگریس میں مدغم ہوکر پارٹی کی جموں کشمیر کی ایک شاخ بن گئی تھی۔

بعد ازاں نیشنل کانفرنس نے سال 1987 اور سال 2008 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے ریاست میں راج گدی سسنبھال لی تھی۔

سال 2009 میں پہلی بار نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک الائنس کے تحت ایک ساتھ عام انتخابات لڑے۔ جموں کی دونوں سیٹوں پر کانگریس نے قبضہ کیا تھا اور لداخ کی نشست پر این سی کے ایک حریف نے بحیثیت آزاد امیدوار جیت درج کی تھی۔ تاہم کشمیر کی تینوں نشستوں پر نیشنل کانفرنس نے فتح کے جھنڈے گھاڑے تھے۔

سال 2014 کے عام انتخابات میں بھی دونوں پارٹیوں نے الائنس تشکیل دی تھی لیکن انہیں کوئی نشست نصیب نہیں ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا