English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس اور جے ڈی ایس کی مشترکہ پریس کانفرنس ، 31مارچ سے شروع ہوگی مشترکہ انتخابی تشہیر 

share with us

بنگلورو 19؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے حکمتِ عملی سامنے لانے کے لیے کانگریس اور جے ڈی ایس کی مشترکہ پریس کانفرنس اشوکا ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ 
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی ایس سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ ہم انتخابات یو پی اے کی چیرپرسن سونیا گاندھی اور اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق لڑرہے ہیں۔ ہمار ی جنگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہا گٹھ بندھن پر تبصرہ کرنے سے قبل یہ بات ضرور دیکھیں کہ وہ بھی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ گٹھ بندھن کیے ہوئے ہیں۔ ہمارا یہ اتحاد لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا۔ حالیہ انتخابات لڑنے کے متعلق بنے معمہ پر انہو ں نے کہا کہ یہ بات میں نے ڈی کے شیوا کمار ، دنیش گنڈو راؤ ، سدارامیا اور ایچ ڈی کمارا سوامی پر چھوڑ دی ہے اور وہی اس بات کا فیصلہ کریں گے۔
اڈپی /چکمنگلور حلقہ کے امیدوار کے سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ سابق ممبر پارلیمنٹ جیا پرکاش ہیگڈے ، سابق انچارج وزیر پرمود مدھاوراج کے ناموں کے ساتھ ساتھ ایک خاتون کا بھی نام فہرست میں ہے ، عنقریب ہی اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ 
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے اور یہ بات ہم انہیں بتاناچاہتے ہیں کہ وہ کانگریس مکت کا دعویٰ سچ کر دکھائیں۔ انہو ں نے واضح کیا کہ 31مارچ سے انتخابی تشہیر شروع کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا