English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلوی سینٹر کے سر پر انڈا مارنے والے ایگ بوائے نے ہزاروں ڈالر نیوزلینڈ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا

share with us

سڈنی:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) مسلم مخالف بیان دینے والے سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مارنے والے آسٹریلوی نوجوان نے  اپنے لیے جمع ہونے والی امدادی رقم سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایگ بوائے کے نام سے مشہور ہونے والے آسٹریلوی نوجوان نے دو روز قبل سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا دے مارا تھا جس کے بعد انہیں سینیٹر اور اُن کے محافظوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

آسٹریلوی سینیٹر نے سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ڈھکے چھپے الفاظ میں سفید فام دہشت گرد کی حمایت کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیا تھا۔

آسٹریلوی نوجوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر کے سر پر انڈا مارا تھا جس کے بعد وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔ ایگ بوائے کے حق میں سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ مہم چلی جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آسٹریلوی نوجوان سے ہزاروں لوگوں نے اظہارِ ہمدردی کیا اور اُسے رقم عطیہ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے چوالیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی۔ راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ 44 ہزار ڈالر کی خطیر رقم شہدا کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈا مارنے کے بعد پولیس نے 17 سالہ آسٹریلوی نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد اُسے ضمانت پر رہا کیا گیا۔  آسٹریلوی گلوکار اور فنکاروں نے نوجوان کی حمایت میں پوسٹیں کرتے ہوئے رقم بھی فراہم کی تھی۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد نوجوان کو بے گناہ قرار دیا تو اُس نے جمع شدہ رقم نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ کو دینے کا اعلان کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا