:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

لندن:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کے درمیان تنازعات کے باعث فاصلے پیدا ہوگئے ہیں۔برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ کئی روز سے ہونے والی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کررہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ولی عہد نے سفارتی اور وزارتی اجلاسوں کے حوالے سے بھی طلب کیے جانے کےباجود شرکت نہیں کی جس کے بعد فرمانروا نے محمد بن سلمان سے مالیاتی اور اقتصادی وزارتیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محمد بن سلمان کو کابینہ کے اہم اجلاس میں ہر صورت شریک ہونے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے شاہی فرمان پر عمل نہیں کیا اور غیر حاضر رہے ساتھ ہی اپنا موبائل بھی بند رکھا۔
دی گارڈین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے جمال خاشقجی کے قتل کی خبر دینے والے صحافی سے بھی امریکا میں رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم محمد بن سلمان کی ہدایت پر سفارت خانے نے اُن کے ساتھ تعاون نہیں کیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا کے درمیان کشیدگی جمال خاشقجی کے قتل ہونے کے بعد سے ہوئی جو اب شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار سے وابستہ سعودی نژاد صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے تاہم جب دباؤ بڑھنا شروع ہوا تو سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ صحافی جھگڑے کے دوران مارے گئے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |