English   /   Kannada   /   Nawayathi

موزمبیق میں شدید طوفان، ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں

share with us

موزمبیق:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک موزمبیق میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ اس ملک کے صدر فیلیپ نیوسی نے ملک میں حقیقی انسانی تباہی کی بات کی ہے۔ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ ایدائی نامی اس سمندری طوفان سے موزمبیق کے ہمسایہ ممالک زمبابوے اور ملاوی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا